بھارتی فوج چارہزار کمسن نوجوانوں کو گرفتار کرچکی، عرب میڈیا

0
4

کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کیلئے قابض بھارتی فورسز کے رات گئے گھروں پر چھاپے جاری ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں متاثرہ خاندانوں نے بھارتی فورسز کے مظالم کی داستان بیان کردی، ان میڈیا رپورٹس میں تصویروں کے ذریعے صورتحال کی منظر کشی کی گئی، بھارتی فورسز 5 ،اگست سے اب تک 4 ہزار سے زائد نوجوانوں کو گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کرچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سری نگر کے علاقے Buchpora بچ پورہ میں 19، اگست کی رات متعدد گھروں پر بھارتی فورسز نے چھاپے مارے اور ایک ہی علاقے سے دس نوجوانوں کو گرفتار کرکے لے گئے۔

ایک متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ اس رات بھارتی فورسز کے اہلکار دیواریں پھلانگ کر آئے، دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں اور انکے دو بیٹوں کو تشدد کرکے گھر سے گھسیٹ کر لے گئے۔

شور مچانے پر نوجوانوں کی والدہ پر بھی تشدد کیا گیا۔ علاقے کے ایک اور نوجوان عارف کو بھی گرفتاری کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اسکی والدہ کے مطابق عارف کو اتنا مارا گیا کہ اس کا چہرہ خون سے ترہو گیا۔

رات گئے چھاپوں کے پیش نظر سری نگر کے متعدد علاقوں میں لوگوں نے خود سڑکوں پر پہرہ دینا شروع کردیاہے۔ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، جبکہ خندقیں بھی کھودی گئی ہیں، اور چھاپوں کی اطلاع دینے کیلئے مسجدوں کے لاؤڈاسپیکر کا استعمال کیا جارہا ہے۔

Read more: بھارتی فوج چارہزار کمسن نوجوانوں کو گرفتار کرچکی، عرب میڈیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here