سونم کپور نے شادی کرلی۔تقریب میں نامور ستاروں کی شرکت

0
45

ممبئی: بالی ووڈ میں فیشن آئیکون سمجھی جانے والی اداکارہ سونم کپور آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ان کی شادی میں بالی ووڈ کی نامورشخصیات نے شرکت کی۔یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور، آنند آہوجا سے متعلق گہری دوستی کی خبروں پر ہمیشہ ہی میڈیا پرخوب غصہ اتارتی تھیں اوران کی جانب سے “نہ” کا ہی جواب آتا تھا تاہم آج اداکارہ آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔سونم کپورلال رنگ کے جوڑے میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں جب کہ دلہے میاں آنند آہوجا نے شیروانی زیب تن کی تھی۔سونم کپورکی شادی میں ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہر، اداکارہ کرشمہ وکرینہ کپور، رانی مکھرجی ، اداکارسیف علی خان، جیکولین فرنینڈز، رنویرسنگھ، جھانوی کپور، ارجن کپور، عامر خان، امیتابھ بچن نے شرکت کی۔اداکارہ کی شادی کی رسومات سکھ روایات کے مطابق ادا کی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here