مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کےبالنگ کوچ تعینات

0
53


لاہور:سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا بالنگ کوچ تعینات کر دیا گیا ۔اس حوالے سے مشتاق احمد کا ویسٹ انڈین بورڈ سے ایک مختصر معاہدہ طے پایا ہے تاہم اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ مشتاق احمد رواں ماہ ویسٹ انڈین ٹیم کو جوائن کریں گے۔مشاق احمد کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اب تک پاکستان سپر لیگ، انڈین پریمیئر لیگ، سرے کاؤنٹی اور انگلش کرکٹ بورڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔وہ6 برس تک انگلش ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بالنگ کنسلٹنٹ منسلک رہے اور اسی دور میں انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ ٹی 20 اور ایشز سیریز میں کامیاب ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here